پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

یونس خان نے جنوبی افریقا کیخلاف آخری میچ کی یاد تازہ کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا کے خلاف 14 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے سابق کرکٹراور قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان کاکہنا ہے کہ بنگلا دیش اور سری لنکا کے بعد اب جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آنا ایک شاندار لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے آخری دورے سے متعلق حسین یادیں اب بھی ان کے ذہن میں نقش ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے آخری میچ میں انہوں نے جس انداز میں سنچری اسکور کی تھی، آج انہیں اپنی ٹیم کےکھلاڑیوں سے ویسی ہی بہترین کارکردگی کی امید ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی ان کا ہوم گراؤنڈ ہے اور وہ ایک طویل عرصہ یہاں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، یہاں کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے سازگار ہوں گی، دونوں ٹیموں کے مابین ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

- Advertisement -

یونس خان نے کہا انہیں خوشی ہےکہ آئندہ نسل اب قومی کرکٹرز کو اپنے ہوم گراؤنڈز پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا دیکھ سکے گی جو انہیں طویل فارمیٹ کی اہمیت سے روشناس کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں