منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

یونس خان کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: یونس خان نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یونس خان آج انگلینڈ کیخلاف ون ڈے کیریئر کا آخری میچ کھیلیں گے، یونس خان ٹیسٹ کیریئر کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یونس خان نے کہا ہے کہ پندرہ سال کرکٹ کھیلنے کے بعد آج ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں ہوتا ، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کا شکر گزار ہوں.

انہوں نے کہا آج انگلینڈ کیخلاف کیرییئر کا آخری ون ڈے کھیلوں گا۔ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے ہمیشہ نیک نیتی اور ایمانداری سے زندگی گزاری۔

پی سی بی نے بھی یونس خان کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی ہے۔ یونس خان نے پاکستان کی جانب سے اب تک 264 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں