پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

ان تین کھلاڑیوں کی وجہ سے فتح ملی، یونس خان نے نام بتا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ملنے والی فتح کو تین کھلاڑیوں سے منسوب کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو کراچی  کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

کھیل کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لئے 88 رنز کا ہدف دیا تھا جو قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اظہر علی 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 30 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

- Advertisement -

پہلی اننگز میں پے در پے کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کی پوزیشن ایک وقت میں کمزور نظر آرہی تھی تو کریز پر فواد عالم پہنچے جنہوں نے اظہر علی کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شراکت داری قائم کی اور پوزیشن کو مستحکم کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ پاکستان کے نام، مہمان ٹیم کو شکست

یہ بھی پڑھیں: یادگار سینچری اہل خانہ کے نام کرتا ہوں، فواد عالم

فواد عالم نے اس اننگز میں اپنی تیسری سنچری اسکور کی تھی جس کا ہر سو چرچا بھی رہا تھا۔ دوسری طرف یاسر شاہ اور ڈیبیو کرنے والے نعمان علی نے تباہ کن بولنگ کر کے پروٹیز  کے 7 ، 7 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ پاکستانی اسپنرز نے دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ قومی اسپنرز ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 14 وکٹیں حاصل کیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یونس خان نے ٹرافی، مین آف دی میچ کے ساتھ اپنی خوشگوار تصویر شیئر کی۔

انہوں نے فتح ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تقریباً ایک سال بعد ٹیسٹ میں فتح حاصل کی، میں بالخصوص پاکستانی ٹیم کے مداحوں سمیت تمام لوگوں کو مبارک باد  پیش کرتا ہوں۔

یونس خان نے لکھا کہ ’فواد عالم میں تم سے بہت خوش ہوں کیونکہ تم نے صبر اور عزم کو حقیقت میں ثابت کردیا‘۔ بیٹنگ کوچ نے فتح کو یاسر شاہ اور نعمان علی سے بھی منسوب کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں