اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

شعیب اختر کی جگہ میں ہوتا تو۔۔! یونس خان کا ردعمل ‏

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے شعیب اختر کے ساتھ ٹی وی شو میں پیش آنے والے ‏ناخوشگوار واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرُجوش میں گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ شعیب ‏اختر کے ساتھ غلط ہوا خدانخواستہ شعیب اختر کی جگہ میں ہوتا تو کیا سے کیا ہو جاتا۔

یونس خان نے کہا کہ شعیب اختر سے بہترین تعلق رہا ہے وہ اچھی شخصیت کے مالک ہیں انہوں ‏نے بہترین ڈسپلن کا مظاہر ہ کیا میں شعیب اختر کو سلام پیش کرتا ہوں۔

سابق کپتان نے اینکر کی جانب سے بدسلوکی پر شعیب اختر کے مہذب ردعمل کی تعریف کرتے ‏ہوئے کہا کہ سابق بولر کے رویے مجھے بہت متاثر کیا۔

‏’اینکر نے کہا ڈانس کر کے دکھاؤ‘‏

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بولر محمد تنویر نے بتایا کہ جب وہ نئے نئے ٹی شو میں آئے ‏تو جواب نہ دینے پر انہیں اینکر کے بدترین رویے کا سامنا کرنا پڑا۔

اینکر نے کہا کہ ڈانس کر کے دکھاؤ، گانا سناؤ۔! جس کے بعد بریک میں اینکر سے اس معاملے پر ‏شدید لڑائی کی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اینکر بنے بیٹھے ہیں جو ایسی حرکات کرتے ہیں، شعیب اختر نے جو ‏کچھ کیا بالکل ٹھیک کیا انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفیٰ دیا۔

محمد تنویر نے سوال اٹھایا کہ شو میں بیٹھے دیگر سابق کرکٹرز کو کیا اس بدسلوکی پر سوال نہیں ‏کرنا چاہیے تھا؟ کیا انہیں شعیب اختر کے لیے کھڑے نہیں ہونا چاہیے تھا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں