جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی پر وقار یونس نے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ناقص کارکردگی پر قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی، کہتے ہیں ان کے جانے سے کرکٹ ٹھیک ہوتی ہے تو وہ تیار ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں ناکامی پر وقار یونس نے اپنا دامن جھاڑدیا، قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی، وقار یونس نے کچھ بھی نہ کہا اور سب کچھ کہہ بھی گئے۔

وقار یونس نے کہا کہ ناقص کارکردگی پرسب کو تکلیف ہوئی،اس لیے وہ قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ ایمانداری سے کام کیا ہے، ملک میں کرکٹ کی حالت کسی ایک پر الزام لگانا زیادتی ہوگی، یہ مسئلہ بہت گہرا ہے، ہمیں گہرائی تک جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی گروہ بندی نہیں، ہماری کارکردگی اس قابل نہیں کہ ہم گروپنگ کرسکیں۔

وقاریونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ اسٹارزکا نہیں ہیروز کا کھیل ہے، کون ہیرو ہے کون اسٹارہے اس فرق کو سمجھنا ہوگا، وہ یہاں کسی پر الزام لگانے کے لیے کھڑا نہیں ہوئے اور نا ہی سب کے سامنے مسائل بتا کر ملک کی بدنامی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پی سی بی کو اپنی رپورٹ میں سب کچھ لکھ کر دے دیا ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ کاسمیٹک سرجری سے چیزیں ٹھیک نہیں ہوں گی، آنکھیں کھولنا ہوں گی، کرکٹ سے سیاست کو نکالنا ہوگا۔

ایک سوال پر وقار یونس نے ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس گروپنگ والی نہیں تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں