The news is by your side.

Advertisement

کرکٹر یونس خان علیل،اسپتال منتقل

کراچی : پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹریونس خان علیل ہوگئے انہیں کراچی کے مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی طور پر معروف بلے بازاور سابق کپتان پاکستانی کرکٹر یونس خان علیل ہو گئے ہیں جس کے بعد انہیں نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرکٹریونس خان کی طبیعت خطرے سے باہر ہے انہیں شدید بخار کی لپیٹ میں آنے کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے،ماہر معلاجین کی ٹیم نے خون کے چند ٹیسٹ تجویش کیے ہیں جن کے لیے خون کے نمونے لے لیے ہیں۔

اسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی مرض کی تشخص کی جا سکے گی فی الحال یونس خان کو کنونشنل ٹریٹمنٹ دی جا رہی ہے تاکہ بخار کو کنٹرول کیا جا سکے امید ہے دو روز میں چھٹی دے دی جا ئے گی۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر یونس خان بیماری کے باعث آج لاہور میں ہونے والی آئی سی سی کی جانب سے نمبرون ٹیسٹ ٹیم قرار دینے کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں