site
stats
کھیل

قومی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے سکتی ہے، ٹی10بہترین فارمیٹ ہے، یونس خان

younus

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے پاس نیوزی لینڈ کو ان کی سرزمین پر ہرانے کا بہترین موقع ہے بس اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں تو نتائج مثبت آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے دورے پر جائے گی، جہاں پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے ہیں۔

اس حوالے سے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کامبی نیشن بہترین ہے اگر صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں تو نیوزی لینڈ کو شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کے پاس نیوزی لینڈ کو ان کی سرزمین پر ہرانے کا بہترین موقع ہے۔

دبئی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ فارمیٹ انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہے اس سے ٹیسٹ کرکٹ کو کوئی خطرہ نہیں لیکن کرکٹ کو بہت فائدہ ہے۔


مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے میچز ہر شہر میں کرائے جائیں، یونس خان


واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان اس ہفتے کے اختتام پر متوقع ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top