جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

یونس خان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر یونس خان ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

کراچی ائیرپورٹ پر اسٹار کرکٹر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یونس کے اہل خانہ کے علاوہ ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بھی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ استقبال کے لئے پہنچی۔

یونس خان ائیرپورٹ سے باہر نکلے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ مداحوں نے یونس خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ہار پہنائے گئے اور مداحوں نے خٹک ڈانس کرکے یونس کی آمد کو یاد گار بنادیا۔

ائیرپورٹ سے باہر نکلنے کے بعد یونس خان جیپ میں سوار ہوئے اور اور شاندار استقبال پرمداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پندرہ سال تک پاکستان کی نمائندگی کرنے پر انہیں فخر ہے۔واضح رہے کہ ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ون ڈےکھیلنے کے بعد یونس خان ریٹائر ہوگئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں