خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کی حکومت نے عام افراد کےلیے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (سی ایل آر آیم آئی ایس) نافذ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کی حکومت نے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت اور عمران خان کے وژن کے مطابق کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (CLRMIS) نافذ کر کے عوام کو بڑی سہولت فراہم کی ہے۔
اس نظام کے تحت اب ہر شہری اپنی فردِ انتقال صوبے کے کسی بھی سروس ڈلیوری سینٹر سے حاصل کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمین کا خودمختار مالک بننا آسان، شہریوں کےلیے بڑی خبر
اب تک 60 لاکھ سے زائد صفحات اسکین، 2 کروڑ 80 لاکھ مالکان کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز اور 62 مراکز کو مرکزی نیٹ ورک سے منسلک کر کے پرانے ڈیٹا آئی لینڈز کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔
اسی نظام کے ذریعے اب تک 29,421 فردِ ملکیت جاری، 8,356 میوٹیشنز مکمل اور 3,561 میں سے 3,275 مواضعات آپریشنل ہو چکے ہیں۔
آن لائن ادائیگی اور بائیومیٹرک تصدیق نے عمل کو مزید تیز، محفوظ اور شفاف بنا دیا ہے، یہ اصلاحات خیبر پختونخوا میں شفاف، جواب دہ اور عوام دوست حکمرانی کی ایک مضبوط مثال ہیں۔
زمینوں کی خرید و فروخت کرنیوالوں کےلیے بڑی خبر، صوبائی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


