The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل 5 میں ناقص کارکردگی، پیٹرسن اور احمد شہزاد میں لفظی جھڑپ

کراچی : انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ 5 میں ناقص کارگردگی دکھانے پر احمد شہزاد کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں گفتگو کررہے تھے کہ پیٹرسن نے احمد شہزاد خراب بلے بازی پر آڑے ہاتھوں لےلیا۔

خیال رہے کہ احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی سات اننگز میں صرف 61 رنز بنائے تھے، جس پر پیٹرسن نے شہزاد کو خراب کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

پیٹرسن کا کہنا تھا کہ ‘میں آپ کو صرف آپ کی بیٹنگ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا رہا ہوں، آپ نے رنز کیوں نہیں بنائے’۔

‘شیزی (شہزاد) میں کوئی صحافی نہیں ہوں، میں آپ کا دوست ہوں تو آپ مجھے سے ایسے بات کریں جیسے ہم کوئی پریس کانفرنس کررہے ہوں، لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ نے رنز کیوں نہیں بنائے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیوں نہیں کیا اور کیوں بہترین کھیل نہیں کھیلا’۔

احمد شہزاد نے پیٹرسن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پی ایس ایل فائیو میں بہترین کھیل پیش کیا تھا انہوں نے  رنز نہ بننے کا ملبہ قسمت کی خرابی پر ڈال دیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ایک اور بلے باز نے احمد شہزاد کے بالوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ بھائی آپ بال کیوں نہیں کٹواتے کیا آپ کے پاس کلیپر (بال کاٹنے کی مشین) نہیں ہے؟

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کے کچھ میچز کرونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے معطل کردئیے تھے تاہم دفاعی چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سیزن فائیو میں بہترین کھیل پیش نہ کرنے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ احمد شہزاد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصّہ تھے جبکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلیے بلے بازی کرچکے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں