اسلام آباد : سینیٹ الیکشن میں قومی اسمبلی سے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد حکومت نے ان کی جیت کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے نتیجے کو چیلنج کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیرحتمی طور پر7 ووٹ مسترد ہوئے5ووٹ کا فرق ہے۔
غیر حتمی طور پر 7 ووٹ رجیکٹ ہوئے ہیں۔ پانچ ووٹ کا فرق ہے۔ ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے۔
Just an initial response
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 3, 2021
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو169ووٹ جبکہ حفیظ شیخ کو164ووٹ ملے، قومی اسمبلی سے مجموعی 340ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے7مسترد ہو ئے۔
شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد 13 ووٹوں سے جیت گئی ہیں۔ ایک ہی بیلٹ پیپر پر لوگوں نے پیسے سے ووٹ بیچا۔ خان سچا ثابت ہوا۔ ایک بار پھر الیکشن میں ووٹ فروخت ہوا-
انہوں نے کہا کہ ویڈیو کے آنے کے بعد یہ کلئیر ہو گیا تھا کہ گیلانی ٹبر ووٹ خرید رہا تھا۔ اگلی باری الیکشن کی بجائے ضمیروں کی نیلامی کروا لیا کریں۔
Pti کی فوزیہ ارشد 13 ووٹوں سے جیت گئی۔ایک ہی بیلٹ پیپر پر لوگوں نے پیسے سے ووٹ بیچا۔ خان سچا ثابت ہوا۔ ایک بار پھر الیکشن میں ووٹ فروخت ہوا-وڈیو کے آنے کے بعد یہ کلئیر ہو گیا تھا کہ گیلانی ٹبر ووٹ خرید رہا تھا۔ اگلی باری الیکشن کی بجائے ضمیروں کی نیلامی کروا لیا کریں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 3, 2021
اس سے قبل سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کے پولنگ ایجنٹ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے ریٹرننگ افسر نے منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کروائی، جس میں یوسف رضا گیلانی نے پانچ ووٹوں کی برتری حاصل کی۔
قومی اسمبلی میں7 ووٹ گنتی کے بعد الگ کر دیئے گئے تھے بعد ازاں ان ووٹوں کو ضائع قرار دے دیا گیا۔