تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیا جائے، شہباز گل کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے علی حیدر گیلانی کی ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن سے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی صاحب کے بیٹے نے گل کھلایا کرپشن کی ویڈیو سامنے آگئی، الیکشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو نااہل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں ہمارا وفد الیکشن کمیشن پہنچ جائے گا، مطالبہ کرتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں شفافیت کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، ویڈیو سے ثابت ہوگیا ہے کہ خریدو فروخت آج بھی چل رہی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ بیٹا باپ کے لیے کس طرح ارکان قومی اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کررہا ہے، علی حیدر گیلانی کیسے ایم این ایز کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں لوٹ مار مافیا کو نکیل ڈالی جائے، گیلانی صاحب کے بیٹے کو بلا کر پوچھ گچھ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص جو پہلے بھی سپریم کورٹ سے نااہل ہوچکا ہے، یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول نہیں کیا بلکہ غلامی قبول کی، ترک خاتون اول کا ہار کہاں سے برآمد ہوا سب کو معلوم ہے، ایک بیٹا حج کوٹے میں کیسے مال بناتے ہوئے پکڑا گیا وہ بھی سب دیکھ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ ووٹ‌ کی خریداری: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آگئی

شہباز گل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عمل ہو تو چوری چکاری کا جواز نہیں رہے گا، اخلاقیات کے تحت یوسف رضا گیلانی کل الیکشن لڑنے کا جواز کھو چکے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ یہ ایک سکے کے دو رخ ہیں عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی متحد ہوگئے، عمران خان کا غریب کے لیے بنایا گیا ایجنڈا دو خاندانوں نے تباہ کرنے کی کوشش کی۔

Comments

- Advertisement -