The news is by your side.

Advertisement

“میری زندگی کے دس سال مجھے کون واپس کرے گا؟”

اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ماضی میں نااہل کئے جانے سے متعلق کھل کر بول پڑے اور سوال کر ڈالا کہ میری زندگی کے دس سال مجھے کون واپس کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے اسپیکر کے عہدے کیلئے آڈٹ پیراز کی بنیاد پر نا اہل کرکے جیل بھیجا گیا لیکن آڈٹ پیراز میری رہائی کے بعد اسیٹل ہوئے، اور میں نو سال بعد واپس پارلیمنٹ میں آگیا ہوں۔

چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاستدان ہیں، پارلیمنٹ میں آجا جانا لگا رہتا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے پرویز مشرف نے جیل میں بھیجا تھا اور انہی نے مجھ سے حلف لیا، ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے سوال کیا کہ میری زندگی کے دس سال کون واپس لائے گا جو میں نے جیل میں گزارے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سابق وزیر اعظم نے صحافی سے سوال کیا کہ کیا آپ الیکشن جیت جائیں گےِ جس پر پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ انشا اللہ جیت جائیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی وصولی کاسلسلہ جاری ہے،یوسف رضاگیلانی اور عبدالغفورحیدری نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔

یوسف رضا گیلانی کے شیری رحمان نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ، عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات حاصل کئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں