نوجوان پاکستان کا اثاثہ اور مستقبل ہیں، گورنر سندھ ARY NEWS
The news is by your side.

Advertisement

نوجوان پاکستان کا اثاثہ اور مستقبل ہیں، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا اثاثہ اور مستقبل ہیں، پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جس کے پاس صرف قدرتی وسائل سے نوازا بلکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے ۔

گورنر ہاؤس میں یوتھ پارلیمنٹ کے بانی و چیئرمین رضوان جعفر سے ملاقات کے دوران محمد زبیر نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ اور مستقبل ہیں پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جسے قدرت نے نہ صرف بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا وہیں نوجوانوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہمارے ملک کی کل آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان پڑھے لکھے، ذہین اوربا صلاحیت ہیں ضرورت اس امر کی ہے ان نوجوانوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دور جدید میں سوچنے کے انداز بھی بدل گئے ہیں، ہمارے نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کام کرنا ہو گا حتیٰ کہ قانون سازی یا پالیسی مرتب کرتے ہوئے ہمیں ان نوجوانوں کی رائے کو بھی اہمیت دینا ہوگی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ  ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ اور  آئندہ کے مسائل کو حل کرنے میں نوجوان ہی کلیدی کردار ادا کرینگے اس ضمن میں وفاقی و صوبائی حکومتیں ضروری اقدامات اٹھارہی ہیں۔

اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے بانی و چیئر مین رضوان جعفر نے گورنر سندھ کو بتا یا کہ یو تھ پارلیمنٹ نوجوانوں کے لئے ایک مثبت سرگرمیوں کا حامل پلیٹ فارم ہے جہاں نوجوانوں کو زندگی کے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے اداروں کے حوالے سے آگاہی اور تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں