اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے کا باپ پر چھری سے حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کو چھری کے پے درپے وار کرکے زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیا اور خود بھی خودکشی کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق زخمی باپ بیٹوں کی شناخت عرفان اور عامر کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں زخمیوں کو میرٹھ میڈیکل کالج میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے، جہاں بیٹے کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پب جی گیم: بھارتی لڑکے نے خود کشی کرلی

پولیس کا کہنا ہے کہ عامر کافی دیر تک پب جی گیم کھیلتا رہا تو باپ عرفان نے روکنے کی کوشش کی، تلاخ کلامی پر ملزم نے باپ کی گردن پر چھری سے حملہ کیا۔

انسپکٹر اروند موہن شرما کے مطابق نوجوان عامر کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ وہ نشے کا عادی تھا اور اس کا علاج چل رہا ہے، عامر نے باپ پر حملے کے بعد خود کو بھی چھریوں کے وار سے زخمی کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں پب جی گیم پر پابندی عائد ہے لیکن نوجوانوں کی بڑی تعداد وی پی این کے ذریعے گیم کھیلنے میں مصروف ہے، اس سے قبل بھی بھارت میں نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خودکشی کرلی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں