بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

بھارت میں ایک اور مسلمان ہجوم کے ہاتھوں قتل، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

نام نہاد جمہوریت کے علمبردار مودی کے ہندوستان میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کی نسل کشی کا نہ رکنے والا سلسلہ برقرار ہے۔

انتہاپسند ہندوؤں کے ہاتھوں ایک اور مسلمان نوجوان مشتعل ہجوم کی بربریت اور سفاکی کی بھینٹ چڑھ کر موت کے منہ میں چلا گیا۔

تازہ واقعہ بھارت کے معاشی اور اقتصادی ممبئی میں پیش آیا جہاں رکشہ ڈرائیور مسلمان نوجوان کو چوری کے الزام میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

دل دہلا دینے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں افراد 26 برس کے شاہ رخ پر بہیمانہ تشدد کر رہے ہیں۔

بدترین مارپیٹ کے بعد ہجوم نے رسیوں سے باندھ کر شاہ رخ کو جھاڑیوں میں پھینک دیا، اطلاع ملنے پر شدید زخمی حالت میں شاہ رخ کو اسپتال منتقل کیا گیا اور دو روز بعد وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ بدترین تشدد سے لگنے والے گہرے زخموں کو قرار دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

Youth Beaten to Death by Mob in Mumbai: ایک اور مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا  شکار

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 13 جنوری کی شب کاندیولی کے دامونگر علاقے میں پیش آیا تھا۔ رکشہ ڈرائیور کو کئی لوگوں نے پکڑ کے زدوکوب کیا جس کے بعد ہجوم نے نوجوان کو روند ڈالا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں