تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

گاڑیوں پر خراشیں لگانے والے نوجوان پر فرد جرم عائد

برلن : جرمنی کی عدالت نے گاڑیوں پر اسکریچ لگانے والے نوجوان پر فرد جرم عائد کردی۔

جرمن خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن استغاثہ نے ایک26سالہ نوجوان پر سینکڑوں کاروں پر اسکریچنگ کرنے کی فرد جرم عائد کر دی ہے، اس نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے اسکریچنگ سے مختلف کار مالکان کو لاکھوں یورو کا نقصان پہنچایا ہے۔

جرمن ریاست باویریا کے شہر شوائن فرٹ کے دفتر استغاثہ نے عدالت میں اس نوجوان پر باضابطہ طور پر کاروں پر اسکریچ لگانے کی فرد جرم عائد کی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ وہ فروری، مارچ اور اپریل 2018ء کے ان تین ماہ کے دوران تواتر کے ساتھ مختلف مقامات پر کھڑی موٹر گاڑیوں کے بیرونی رنگ و روغن پر کسی تیز دھار آلے یا شے سے لکیریں ڈالتا رہا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر اس نے 642 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

عدالت میں استغاثہ نے واضح کیا کہ اس نوجوان کی اسکریچنگ سے نو لاکھ تیس ہزار یورو سے زائد کا نقصان ہوا، کاروں پر اسکریچنگ کرنے والے نوجوان کی گرفتاری بھی حیران کن انداز میں ہوئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اپریل سن 2018 میں ایک صبح ایک چوبیس سالہ نوجوان خاتون نے اسکریچنگ کی باریک مگر تیز آواز سنی تھی، اس نے اس حیران کن آواز سننے کے بعد پولیس کو مطلع کر دیا، اس اطلاع پر پولیس نے اپنا ابتدائی تفتیشی عمل شروع کر دیا تھا

عدالت نے فیصلہ کیا کہ وہ اگلے چوبیس ایام کے دوران اس مقدمے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے فیصلہ سنا دے گی۔

Comments

- Advertisement -