تازہ ترین

مستونگ میں دھماکا، پولیس افسر سمیت 4 افراد جاں بحق، 55 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

کھیتوں میں خواتین کی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والا نوجوان قتل

لیاقت پور میں کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے نوجوان کو اس کے ایک دوست نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے تنازع پر متقول کو دوست نے قتل کر دیا، ملزم نے تیز دھار آلے سے دوست کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ پکالاڑاں میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاچے مار رہی ہے۔

چینی ساختہ موبائل اپیلی کیشن ٹک ٹاک پاکستان بھر میں کافی مقبول ہے۔ ٹک ٹاک کی وجہ سے کئی نوجوان اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جولائی میں مانسہرہ کے علاقے جنگ چارباغ بالا میں ایک لڑکے نے غلطی سے اپنے چھوٹے بھائی کو ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے مار ڈالا تھا۔

دونوں بھائی ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو کلپ بنا رہے تھے کہ ان میں سے ایک نے دوسرے پر فائرنگ کر دی اور اسے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

16 سالہ جمال شاہ اور اس کا چھوٹا بھائی 13 سالہ عاد شاہ پستول کے ساتھ ویڈیو کلپس بنا رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -