تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

نوجوان پولیس تشدد سے جاں بحق، 2 اہلکار گرفتار

لاہور میں پولیس کی زیر حراست 23 سالہ نوجوان عادل تشدد سے جاں بحق ہوگیا، ورثا اور اہل علاقہ نے تھانے کے باہر احتجاج کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے قائداعظم فیکٹری میں پولیس کی زیر حراست 23 سالہ نوجوان عادل مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ورثا اور اہل علاقہ نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا اور سخت احتجاج کیا۔

متوفی نوجوان کے والد کے مطابق ان کے بیٹے عادل کو پیر کے روز سادہ لباس پہنے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں نے گھر کے باہر سے اٹھایا، ہم اپنے بیٹے سے متعلق مختلف تھانوں سے معلومات لیتے رہے لیکن کہیں سے کچھ پتہ نہ چلا۔

بزرگ والد نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ گرین ٹاؤن میں بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی رات میں تھانہ گرین ٹاؤن کے ایس ایچ او نے کال کرکے بتایا کہ آپ کا بیٹا ہلاک ہوگیا ہے، آپ لوگ تھانہ انڈسٹریل ایریا رابطہ کریں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے عادل کو حراست میں پولیس نے تشدد کرکے قتل کیا ہے، انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق نوجوان پر تشدد کرنے والے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ متوفی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -