تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے نے ارطغرل غازی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے  ’عشق ہے‘ نے معروف ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کو بھی شہرت کے مقابلے میں پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے سال 2021 کی مقبول ترین ویڈیوز اور چینلز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سال 2021 کے دوران یوٹیوب پر ڈرامہ انڈسٹری کا راج رہا۔

پاکستان کے مختلف چینلز پر نشر کیے جانے والے ڈراموں کو لاکھوں صارفین نے آن لائن پلیٹ فارم پر جاکر دیکھا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’عشق ہے‘کی پہلی اور دوسری قسط نے ویوز کے حساب سے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ارطغرل غازی سیزن تھری کی پہلی قسط کو لاکھوں صارفین نے دیکھا مگر عشق ہے کی جون میں شیئر کی جانے والی پہلی اور دوسری قسط کو ویوز کے حساب سے سبقت رہی۔

یوٹیوب پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی یوٹیوب ٹریڈنگ فہرست میں بتایا گیا ہے کہ عشق ہے تیسرے جبکہ ارطغرل غازی چوتھے نمبر پر رہا۔

ڈراموں کے علاوہ اُن کے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کو بھی یوٹیوب پر لاکھوں صارفین نے دیکھا۔  علاوہ ازیں پاکستانیوں نے بھارتی ڈرامے، گانے، بچوں کے ساتھ انگریزی بول چال، جملوں کے اردو ترجمے اور اے کیو انگلش سے متعلق بھی ویڈیوز خوب دیکھیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے یوٹیوب کے مقبول ترین تخلیق کاروں کے فالوورز کی تعداد 22.2 ملین رہی۔

Comments

- Advertisement -