اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ نے اہم بیان جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ کا کہنا ہے کہ وسیع پیمانے پر ہونے والی بندش سے دنیا بھر کے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے تاہم اب سروس بحال کردی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹریکنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے کہا کہ ویڈیو شیئرنگ سائٹ کے دنیا بھر میں موجود صارفین کو یوٹیوب کی سروسز میں تعطل کا سامنا کرنا پڑا اور اس دوران ویب سائٹ کے ہوم پیج پر آنے والوں کو کچھ دیر بعد دوبارہ آنے کا کہہ دیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب تک رسائی میں دشواریوں کی 300,000 سے زیادہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، اگرچہ یہ اطلاعات تقریباً ایک بجے کم ہو گئیں۔

جب اے ایف پی سے منسلک صحافیوں نے4 بجے یوٹیوب تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تو سائٹ دوبارہ چل رہی تھی۔

یوٹیوب نے اپنے ہیلپ پیج پر پوسٹ میں کہا کہ نظام کے ساتھ پیش آنے والا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور ہمارے تمام پلیٹ فارمز بشمول یوٹیوب، یوٹیوب ایپ، یوٹیوب میوزک، کڈز، اور ٹی وی دوبارہ معمول پر آ گئے ہیں۔

فائیو جی میں پاکستان کی نمایاں پیشرفت

واضح رہے کہ گوگل کا ملکیتی YouTube دنیا کا سب سے بڑا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ہے جسے ہر ماہ 2.5 بلین سے زیادہ صارفین فعال طور پر استعمال کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں