تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

آرٹیفیشل انٹیلی جنس ناکام، گوگل ہیک

نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس میں بڑا نقص سامنے آگیا جس کے بعد صارفین خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

جرمنی میں ایک آرٹسٹ (مزاحیہ) ویڈیوز بنانے والے شخص نے گوگل میپس کے ٹریفک ڈسپلے کو 99 اسمارٹ فونز اور ایک سرخ ویگن کے ساتھ ‘ہیک’ کیا۔

رپورٹ کے مطابق سائمن ویکرٹ نامی شخص اسمارٹ فونز کے ڈھیر کو برلن کی خالی سڑکوں پر لے کر گھومتے رہے اور جس گلی میں بھی وہ گئے، وہاں اچانک گوگل میپس پر ریڈ نشان کے ساتھ ہیوی ٹریفک نمودار ہوگیا، گوگل میپس پر ہیوی ٹریفک دیکھ کر دیگر ڈرائیورز نے اپنی گاڑیوں کا رخ تبدیل کیا اور دوسرے مقامات سے منازل کی جانب جانے لگے۔

پرینک اسٹار نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی بنائی جس میں انہوں نے بتایا کہ میں نے گوگل میپس کو دھوکا دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق سائمن ویکرٹ نے سڑک پر نکلتے وقت 99 اسمارٹ فونز میں انٹرنیٹ کھولا اور انہیں ایک ٹرک پر رک دیا جس کے بعد گوگل کے میپ میں برلن روڈ پر ہیوی ٹریفک نظر آنے لگا۔

سائمن ویکرٹ نے یہ تجربہ گزشتہ سال موسم گرم میں کیا تھا اور اس کے نتائج رواں ہفتے گوگل میپس کی 15 ویں سالگرہ کے قریب جاری کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ گوگل نے میپس کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات کیے۔ سائمن کا کہنا تھا کہ میں اس ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو توجہ دلانا چاہتا تھا کہ وہ ٹیکنالوجی کی کمپنیوں اور سوشل ایپس پر آنکھیں بند کر کے اعتماد نہ کیا کریں۔

دوسری جانب گوگل کے ایک ترجمان نے اس بارے میں بتایا ‘ہمارے ماہرین گوگل میپس کے اس طرح کے تخلیقی استعمال کو دیکھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ اس سے ہمیں سروس کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے’۔

Comments

- Advertisement -