اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

فیس بک، ایکس کے بعد یوٹیوب نے بھی ہار مان لی، ٹرمپ کو بڑی ادائیگی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے 24.5 ملین ڈالر کے تصفیے پر اتفاق کر لیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقدمہ اس وقت دائر کیا گیا تھا جب 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل ہل پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس تصفیے کے تحت یوٹیوب کی مالک کمپنی الفابیٹ 22 ملین ڈالر ”ٹرسٹ فار نیشنل مال” نامی غیر منافع بخش تنظیم کو دے گی، جو وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر کے لیے 200 ملین ڈالر اکٹھے کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ مزید 2.5 ملین ڈالر دیگر تنظیموں اور افراد کو دیے جائیں گے جنہوں نے ٹرمپ کے ساتھ مقدمہ دائر کیا تھا، جن میں امریکن کنزرویٹو یونین بھی شامل ہے۔

آسٹریلیا نے یوٹیوب کے استعمال پر مشروط پابندی عائد کردی

اس سے قبل جنوری میں فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے 25 ملین ڈالر جبکہ ایک ماہ بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے 10 ملین ڈالر میں امریکی صدر کے ساتھ تصفیہ کیا تھا۔ اب یوٹیوب بھی اس فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر قدامت پسند آوازوں کو دبانے اور سیاسی تعصب کا الزام عائد کیا تھا، تاہم اب تمام بڑی کمپنیاں اپنے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور امریکی صدر کے اکاؤنٹس کو بحال کیا جاچکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں