جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

یوٹیوب پر 140 سال طویل پراسرار وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

یوٹیوب پر 140 سال طویل پراسرار وائرل ویڈیو نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے لیکن اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

یہ ویڈیو یوٹیوب کے ایک چینل @shinywr سے اپ لوڈ کی گئی، جس کا دورانیہ پلیٹ فارم پر 1,234,567 گھنٹے 30 منٹ دکھایا گیا، جو تقریباً 140 سال ہے۔

رپورٹ کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ ویڈیو کے اندر کچھ بھی موجود نہیں نہ کوئی تصویر، نہ آواز اور نہ ہی کوئی کہانی ہے صرف ایک سیاہ اسکرین اور سوالیہ نشان کا آئیکن اس کی پہچان ہے۔

صارفین چینل پر جب اس ویڈیو دیکھتے ہیں تو اس کا دورانیہ حیران کن طور پر 140 سال دکھائی دیتا ہے جو آہستہ آہستہ بڑھتا ہوا لگ رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ اسے طویل ویڈیو قرار دینے لگ گئے۔

ڈیگزرٹو اور لیٹسٹلی کی رپورٹس کے مطابق ویڈیو چلنے پر اس کی ٹائم لائن صرف 12 گھنٹے، 34 منٹ اور 56 سیکنڈ تک محدود رہتی ہے، جس کے بعد ویڈیو اچانک ختم ہوجاتی ہے۔ یوں اسکرین پر دکھایا جانے والا 140 سال کا دورانیہ درحقیقت ویڈیو کے اندر موجود ہی نہیں ہوتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کی تکنیکی حدیں کسی ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ تقریباً 12 گھنٹے یا 128 جی بی سائز تک ہی محفوظ اور پلے کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ اسی لیے فیکٹ چیک ویب سائٹس کے مطابق یہ کوئی واقعی 140 سال لمبی ویڈیو نہیں بلکہ یوٹیوب کے میٹا ڈیٹا میں پیدا ہونے والا ایک تکنیکی گلچ ہے۔

ویڈیو کے نیچے ہزاروں تبصرے موجود ہیں۔ کچھ صارفین اسے یوٹیوب کا کوئی خفیہ تجربہ قرار دے رہے ہیں، کچھ اسے کسی آرٹ پراجیکٹ یا پراسرار منصوبے سے جوڑ رہے ہیں، جبکہ کئی لوگ اسے انٹرنیٹ کی ایک اور عجیب حرکت سمجھ کر ہنس رہے ہیں۔

آخرکار نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ یوٹیوب پر دکھائی دینے والی 140 سال طویل ویڈیو کوئی راز یا معجزہ نہیں، بلکہ ایک تکنیکی خرابی کا نتیجہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں