اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

یوٹیوبر نے فالوورز نہ ملنے پر 10 لاکھ روپے کا اسٹوڈیو جلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں یوٹیوبر نے فالوورز نہ ملنے پر 10 لاکھ روپے کا اسٹوڈیو ہی جلا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جھاکھنڈ کے ضلع گڑھوا میں 27 سالہ یوٹیوبر نے گھر کے اندر بنے اسٹوڈیو کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں 10 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر پرجاپتی نے جدید اسٹوڈیو کی تعمیر کے لیے آبائی زمین بیچی اور یوٹیوب پر اسٹارڈم حاصل کرنے کی امید لگالی۔

تاہم کئی ماہ تک فالوورز نہ ملنے پر وہ ڈپریشن میں مبتلا ہوگیا۔

یہ پڑھیں: یوٹیوبر نے ٹام کروز کا طیارے کا اسٹنٹ کرکے سب کو حیران کردیا

پڑوسی پرکاش کمار نے بتایا کہ پرجاپتی ایک ہفتے سے الگ تھلک ہوگیا تھا، ہفتے کی رات تقریباً 10 بجے اس نے خود کو اسٹوڈیو کے بند کرکے اسے آگ لگادی۔

اہلخانہ کی چیخیں سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے ایک طرف کی دیوار گرا کر خاندان کو ریسکیو کیا۔

رپورٹ کے مطابق شدید مالی بحران کا سامنا کرنے والے اہلخانہ نے مقامی انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے جبکہ یوٹیوبر کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں