جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

سڑکوں پر پیسے پھینک کر ویڈیو بنانے والا یوٹیوبر بڑی مشکل میں پھنس گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں پولیس نے سڑکوں پر پیسے پھینک کر ویڈیوز پر ویوز (Views) حاصل کرنے والے یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر بھانوچندر سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز پر ویوز اور لائیکس بڑھانے کیلیے سڑکوں پر پیسے پھینکا کرتا تھا۔

بھانوچندر کا تعلق بالا نگر سے ہے جس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: برطانوی یوٹیوبر نے بھارت کو دنیا کی مایوس کن جگہ قرار دے دیا

حال ہی میں اس نے حیدر آباد آوٹررنگ روڈ کے قریب نوٹوں کی گڈیاں پھینکیں اور دیکھنے والوں کو چیلنج دیا کہ وہ اس مقام پر آکر یہ پیسے لے جائیں۔

حیدر آباد آوٹررنگ روڈ کے قریب پھینکی گئی بھاری رقم کو حاصل کرنے کیلیے لوگوں کی بڑی تعداد آمد متوقع تھی لہٰذا قانون نافذ کرنے والے ادارے نے شکایت پر فوری عمل کیا اور اسے گرفتار کیا۔

یوٹیوبر اس وقت تلنگانہ کی گھٹکیسر پولیس کے پاس زیرِ حراست ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس نے نوٹوں کی گڈیاں برآمد کر لیں اور ملزم کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 125، 292 اور نیشنل ہائی وے ایکٹ کی دفعہ 8 (بی) کے تحت مقدمہ درج کیا۔

یہ ویڈیو کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی جس پر صارفین کا غصہ بھی دیکھا گیا جنہوں نے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں