تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

اپنے بچوں کو غذا سے محروم رکھنے والی یوٹیوبر گرفتار

ہم جس معاشرے میں زندگی بسر کر رہے ہیں وہاں ماں باپ اپنی اولاد کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار رہتے ہیں، خود بھوک برداشت کرلیتے ہیں مگر اپنے بچوں کو بھوکا نہیں دیکھ سکتے، مگر ایک افسوس واقعہ کے بعد ایک ٹیوبر کو خاتون کو اس لئے حراست میں لیا گیا ہے کہ اس نے اپنے بچوں بھوکا رکھ کر ان کا استحصال کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب چینل ”8 Passengers“ کی یوٹیوب سٹار روبی فرینکی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس کا ڈکٹ ٹیپ سے بندھا ایک بچہ مدد کے حصول کے لئے اپنے پڑوسی کے گھر فرار ہوا۔

معصوم بچہ اپنے گھر کی کھڑکی سے فرار ہوا اور اس نے پناہ دینے والے پڑوسی سے کھانا اور پانی طلب کیا لیکن جب پڑوسی نے بچے کے ٹخنوں اور کلائیوں پر ڈکٹ ٹیپ لپٹا ہوا دیکھا تو اس نے فوری طور پر پولیس کو طلب کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق اس معاملے کی اطلاع دینے والے پڑوسی کا کہنا تھا کہ بچہ لاغر اور غذائی قلت کا شکار ہے اور اس کے اعضاء کے گرد کھلے زخم اور چپکنے والی ٹیپ لگائی گئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچہ شدید غذائی قلت کا شکار پایا گیا جبکہ اسے قریبی سینٹ جارج ریجنل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، رسی کی وجہ سے بچے کے جسم پر گہرے زخم بن گئے تھے۔

یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد ایک اور غذائی قلت کے شکار بچے کا انکشاف ہوا، اُس بچے کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا، اپنے بچوں کا استحصال کرنے والی یوٹیوبر روبی اپنے خاندان کے یوٹیوب چینل کے لیے مشہور ہے۔

اس معاملے سے چند دن قبل یوٹیوبر نے اپنے ساتھی کے گھر پر ایک ویڈیو کلپ بنایا تھا، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے خاتون کو بدسلوکی، غذائیت کی کمی اور غفلت کا پہلے سے علم تھا۔

پولیس نے یو ٹیوبر روبی کو حراست میں لے لیا ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ یو ٹیوبر کو واشنگٹن جیل میں رکھا جائے، دریں اثنا فرینکی کے چار بچے محکمہ چلڈرن اینڈ فیملی سروسز کی دیکھ بھال میں ہیں، جبکہ اس کے ساتھی کو بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے شبہ میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -