تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

معروف یوٹیوبر کو زندہ دفنا دیا گیا، 2 دن بعد واپسی (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

واشنگٹن: امریکا کے مشہور یوٹیوبر جِمی ڈونلڈسَن نے ایک مرتبہ پھر ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو بنائی جس میں انہیں تابوت میں ڈال کر زندہ دفنایا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ‘مسٹربیسٹ’ کے نام سے مشہور جمی ڈونلڈسن نے اپنے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈالنے کے لیے مدفن ہونے کا فیصلہ کیا جس کے بعد ان کے دوستوں نے انہیں تابوت میں ڈال کر مصنوعی قبر میں دفنا دیا اور پھر دو دن بعد(تقریباً 50 گھنٹے) نکالا گیا۔

مسٹربیسٹ کی 50 گھنٹوں تک قبر میں رہنے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جسے اب تک 50 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس منفرد ویڈیو میں وہ قبر سے اپنے دوستوں سے بات چیت کرتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

تابوت میں بند جمی براہ نے راست اپنے دوستوں کو حال احوال سے آگاہ کیا۔ ویڈیو میں انہیں مذاق کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اس خطرناک ویڈیو کا تجربہ ان کے لیے خوف ناک بھی رہا، یہی وجہ ہے کہ ویڈیو کے اختتام پر ان کی آنکھوں میں آنسوں آگئے اور یقین کرنا مشکل ہوگیا کہ انہوں نے 50 گھنٹے قبر میں بتائے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی یوٹیوبر نہ صرف ویڈیو شوٹ کرتے ہیں بلکہ لوگوں کی مدد کے لیے بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ جمی ڈونلڈسن کے امریکا سمیت دنیا بھر میں چاہنے والے بستے ہیں۔

Comments