تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

یوٹیوب ویڈیو کا تجربہ لڑکی کی موت کا باعث بن گیا

بیجنگ :چین میں یوٹیوب ویڈیو کا تجربہ لڑکی کی موت کا باعث بن گیا،لڑکی مشہور چینی یوٹیوب اسٹار کی ویڈیو سے متاثر ہوکر پاپ کارن بنانے کی کوشش کے دور ان زندگی کی بازی ہارگئی ۔

تفصیلات کے مطابق اگست میں صوبہ شانگ ژونگ سے تعلق رکھنے والی 14سالہ زی زی اور 13 سالہ شیاﺅ نے یوٹیوب ککنگ اسٹار مس یا کی 2017 کی ایک ویڈیو کی نقل کرنے کی کوشش کی جس میں پاپ کارن کو سوڈا کین میں بنانا تھا اور اس مقصد کے لیے الکحل لیمپ استعمال کیا جو پھٹ گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ لڑکیاں الکحل کو سوڈا کین کے اندر گرم کررہی تھیں کب وہ پھٹ گیا۔حادثے میں زی زی کا جسم 96 فیصد جھلس گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ 5 ستمبر کو چل بسی جبکہ دوسری لڑکی کا 13 فیصد جھلس گیا اور اب اسے کاسمیٹک سرجری کی ضرورت ہوگی۔

یوٹیوب اسٹار مس یا جن کا اصل نام زاﺅ شیاﺅ ہے، نے 10 ستمبر کو چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر کہا کہ وہ لڑکیاں ان کے طریقہ کار پر عمل نہیں کررہی تھیں،ان کے بقول زی زی میری ویڈیو کی نقل نہیں بلکہ کسی اور ویڈیو کے طریقے کو آزما رہی تھی حالیہ دن میری زندگی کے تاریک ترین دن تھے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے متعدد بار زی زی کے لیے کرشمے کی دعائیں کیں، مگر وہ قبول نہیں ہوئیں، اب میرا دل ٹوٹ چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ زی زی کے گھر والوں کو معاوضہ دیں گی جبکہ شیاﺅ کی کاسمیٹک سرجری بھی کروائیں گی،2017 کی اوریجنل ویڈیو کو ڈیلیٹ کیا جاچکا ہے مگر اسے دیگر افراد نے ری پوسٹ کررکھا ہے۔

مس یا کے مطابق اوریجنل ویڈیو میں لوگوں کو اس طریقے کے حوالے خبردار کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -