جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے منگنی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے منگنی کرلی، جس کی اطلاع انہوں‌ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے اپنی منگنی کی اطلاع مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور ٹویٹر پر دی، ان کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شاہ ویر جعفری نے منگنی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے منگنی کرلی ہے۔‘

شاہ ویر کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ہلکے براؤن رنگ کا کورٹ پینٹ زیب تن کیا ہے جبکہ ان کی منگیتر شاہ ویر کے ڈریس سے میچ کرتا دوپٹا اور سلور رنگ کے لباس میں خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahveer (@shahveerjay)

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ شاہ ویر جعفری کی منگنی 9 دسمبر کو انجام پائے گی۔

دوسری جانب ان کی منگیتر کے بارے میں‌ کہا جارہا ہے کہ وہ پیشے کے لحاظ سے ڈیزائنر ہیں۔

شاہ ویر جعفری کو مداحوں کی جانب سے منگنی کی مبارکباد دی جا رہی ہیں ساتھ ہی دونوں کو دعائیں بھی دی جا رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں