تازہ ترین

امریکا: گاڑی سمیت لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں کے کیس کا معمہ 21 سال بعد حل

امریکا سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر نے 21 سال قبل لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں کا کیس حل کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیالیس سالہ یوٹیوبر جرمی سائیڈس نے سنہ 2000 میں امریکا کے شہر ٹینیسی سے گاڑی سمیت لاپتہ ہونے والے دو نوجوان کے کیس کا معمہ حل کیا۔

یہ کیس تفتیشی اداروں کے لیے بھی ٹیسٹ کیس تھا، جنہوں نے ہر زاویے سے تحقیق کی مگر انہیں کامیابی نہیں مل سکی تھی۔

اب جرمی نے اس کیس کو حل کرنے سے متعلق اپنے یوٹیوب پر چار دسمبر کو بیس منٹ کی ویڈیو شیئر کی اور حقائق و تحقیق سے متعلق تمام صارفین کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: 38سال قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی کہانی نے نیا موڑ لے لیا

جرمی نے بتایا کہ انہوں نے کالف کلر نامی دریا میں ایک گاڑی دیکھی، جب اُس کا نمبر پلیٹ غور سے دیکھا تو یہ وہی گاڑی تھی، جو 2000 میں غائب ہوگئی تھی اور اس میں دو نوجوان سوار تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 17 سالہ جیرمی اور 18 سالہ ایرین فوسٹر 3 اپریل 2000 کو ایک پارٹیں میں شرکت کے بعد رات دس بجے کے قریب گھر واپس جارہے تھے کہ اس دوران وہ گاڑی سمیت لاپتہ ہوگئے تھے۔

نوجوانوں کے اہل خانہ نے انہیں تلاش کرنے کی بہت کوشش کی مگر وہ ناکام رہے جس کے بعد انہوں نے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا تو وہ بھی تلاش میں ناکام رہے کیونکہ اس حوالے سے کوئی ثبوت و شواہد ہاتھ نہیں آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -