تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

برطانیہ: اعصابی گیس حملے کا شکار سابق روسی جاسوس کی بیٹی اسپتال سے گھر منتقل

لندن: اعصابی گیس حملے کا شکار ہونے والی سابق روسی جاسوس کی بیٹی کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا،ان کے والد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اعصابی گیس حملے میں بیہوش ہونے والی سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل کی بیٹی یولیا اسکریپال کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، جبکہ 66 سالہ سرگئی اسکریپال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سرگئی اسکریپال کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے اور انہیں بھی جلد اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل کی صحت بہتری کی جانب گامزن

واضح رہے کہ سابق روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو ایک ماہ قبل زہریلی گیس کے ذریعے برطانیہ میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جہاں دونوں کی حالت بے حد نازک تھی۔

خیال رہے کہ زہریلی گیس کے واقعے کے بعد روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا چلا گیا، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا تھا، جبکہ امریکا سمیت کئی یورپی ممالک نے روس کے کئی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ روسی سفیر کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہنا تھا کہ برطانوی حکومت روس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے اور ہم پر لگائے گئے الزامات انتہائی خطرناک اور غیر مصدقہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق جاسوس اسکریپال اور اس کی بیٹی کو اعصاب متاثر کرنے والے زہر کا نام روسی ضرور ہے لیکن یہ کیمیکل روس کے علاوہ بھی دنیا کے دوسرے ممالک میں تیار کیا جاتا ہے، برطانیہ یاد رکھے کہ وہ روس کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا کر آگ سے کھیل رہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -