تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

یمنیٰ زیدی نے تلخ حقیقت بیان کردی

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی سوشل میڈیا پر آج کل کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھادیا۔

شعر و شاعری کی دلدادہ، اپنی جانداری اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی ادکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے اکثر اوقات معنی خیز پوسٹس سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں آج کل کے معاشرے اور کڑوے سچ کی عکاسی کی گئی ہے۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں پیغام دیا گیا ہے کہ بطور معاشرہ ہر ظاہری چیز پر یقین کرکے دوسروں سے متعلق رائے قائم کرلی جاتی ہے جبکہ اکثر اوقات اس ظاہری چیز کے پیچھے چھپی کہانی کچھ اور ہی ہوتی ہے جسے کوئی نہیں جانتا۔

اداکارہ نے شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ آج کل کی سچائی ہے۔‘

یمنیٰ زیدی کی اس پوسٹ کو بڑی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا اور کمنٹ باکس میں صارفین کی جانب سے ان کی اس پوسٹ کی تائید کرتے ہوئے کہا گیا کہ آج کل کے معاشرے کی یہی سوچ ہے اور یہی کڑوا سچ ہے۔

Comments

- Advertisement -