پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ہونے والے شوہر کی خصوصیات بتا کر مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔
یمنیٰ زیدی حال ہی میں ایک نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو کی مہمان بنیں جہاں اداکارہ سے ان کے ہونے والے شوہر کے بارے میں دریافت کیا گیا۔
گفتگو کے دوران سب سے پہلے یمنیٰ زیدی نے یہ واضح کیا کہ وہ کسی کو پسند کرتی ہیں اور نہ ہی ان کی عنقریب شادی ہونے والی ہے۔
متعلقہ: یمنیٰ زیدی کے دل کے قریب کون ہے؟
شریکِ حیات کی خصوصیات بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے تو وہ اچھا اور مہربان انسان ہونا چاہیے، چاہتی ہوں وہ ہوشیار اور ذہین ہو۔
یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ہونے والے شوہر کے لُک کا تعلق میری آنکھوں سے ہوگا، وہ میری نظر میں خوبصورت ہونا چاہیے اور اس کی میرے ساتھ اچھی رفاقت ہو۔
شو میں اداکارہ سے پسندیدہ ہیرو کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ٹام کروز کا نام لیا۔ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میں ٹام کروز کو بحیثیت اداکار پسند کرتی ہوں کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہیں۔
یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میں چاہتی ہوں میرا ہونے والا شوہر مجھ سے کم خوبصورت ہو اور میں یہی چاہتی ہوں۔