تازہ ترین

یمنیٰ زیدی انسٹاگرام پر چھا گئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’شائستہ خانزادہ ‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یمنیٰ زیدی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے پوچھا چاند سے۔‘

تصویر میں اداکارہ نے سبز رنگ کے مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا جبکہ اسی مناسبت سے انہوں نے چوڑیاں بھی پہن رکھی ہیں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’شائستہ خانزادہ‘ کا کردار نبھایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

 شہریارمنور، رمشا خان، کبریٰ خان، سجل علی، سائرہ یوسف، ودیگر نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ مداحوں کی جانب سے ڈرامے کو بھرپور پذیرائی ملی۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں