بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان کا اہم اعلان

بھارت کی جانب سے دو بار عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن یوسف پٹھان نے بین الاقوامی کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا۔
2007میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ اور 2011 کے ورلڈکپ اسکواڈ مین شامل یوسف پٹھان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں یوسف پٹھان نے لکھا کہ وہ ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، دوستوں، مداحوں اور ملک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس سفر میں تعاون کیا۔
یوسف پٹھان نے کیریئر میں 57 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی کھیلے جب کہ وہ 174 آئی پی ایل میچز بھی کھیل چکے ہیں۔
I thank my family, friends, fans, teams, coaches and the whole country wholeheartedly for all the support and love. #retirement pic.twitter.com/usOzxer9CE
— Yusuf Pathan (@iamyusufpathan) February 26, 2021
بھارتی ٹیم کے مسلمان کرکٹر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے کسی بھی عالمی کپ کے فائنل میں ڈیبیو کیا اور پہلے ہی میچ میں وہ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بن گئے۔
انہوں نے 2007 میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس میچ میں سنسنی خیز مقابلے بعد بھارت کو فتح حاصل ہوئی تھی۔