اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

یوسف پٹھان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ سے ہوگا جبکہ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ورلڈ کپ سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے فائنلسٹ ٹیموں اور میگا ایونٹ میں پسندیدہ بیٹرز اور بولرز سے متعلق پیش گوئیاں کی جارہی ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے بھی ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی ہے۔

یوسف پٹھان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیل سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ یوسف پٹھان ٹی 20 ورلڈ کپ 2007 اور ون ڈے ورلڈ کپ 2011 میں بھارتی ٹیم کا حصہ تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عرفان پٹھان نے بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو اپنی فائنلسٹ ٹیموں میں شامل کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں