ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

کینیڈا کے کرکٹر نے احمد شہزاد کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا کے اوپنر یوراج سمرا نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کرکے احمد شہزاد کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا،

کینیڈین اوپنر یوراج سمرا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں، 19 سالہ کرکٹر نے 58 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔

یوراج نے 19 سال 141 دن کی عمر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی ہے۔

احمد شہزاد نے 22 سالہ 127 دن کی عمر میں سنچری اسکور کی تھی جس کا ریکارڈ کینیڈین کرکٹر نے توڑا ہے۔

کینیڈین کرکٹر ٹی 20 ورلڈ کپ میں سنچری اسکور کرنے والے کسی ایسوسی ایٹ ملک کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

انہوں نے  نیوزی لینڈکے خلاف 65 گیندوں پر 110 رنز کی اننگز کھیلی۔

احمد شہزاد نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف 22 سال اور 127 دن کی عمر میں سنچری اسکور کی تھی۔

نیوزی لینڈ نے کینیڈا کا 174 رنز کا ہدف با آسانی 16 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور گروپ ڈی سے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے اوپنر پتھم نسانکا نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کی پہلی سنچری اسکور کی تھی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں