بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

یووراج سنگھ کی ٹیم میں واحد پاکستانی کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

یووراج سنگھ نے اپنی آل ٹائم پلیئنگ الیون میں ایک پاکستانی کرکٹر کا انتخاب کیا ہے۔

ہفتہ کو ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں انڈیا چیمپیئنز کو پاکستان چیمپیئنز کے خلاف فتح دلانے کے بعد یووراج سنگھ نے اپنی آل ٹائم پلیئنگ الیون کا اعلان کیا۔

ٹی وی اینکر اور سوشل میڈیا انفلونسر کے ساتھ انٹرویو میں یووران سنگھ نے ایک شاندار لائن اپ کا انتخاب کیا جس میں روہت شرما، ویرات کوہلی، اور ایڈم گلکرسٹ شامل تھے۔

ٹاپ آرڈر کے لیے، یوراج نے بیٹنگ لیجنڈز سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی، اور روہت شرما کا انتخاب کیا۔

اس فہرست میں شامل ہونے والے واحد پاکستانی کھلاڑی بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر وسیم اکرم تھے۔ یووراج کی ڈریم ٹیم میں ورسٹائل اے بی ڈی ویلیئرز اور غیر معمولی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ بھی شامل تھے۔

معروف اسپنر شین وارن اور متھیا مرلی دھرن بھی ان کی لائن اپ میں شامل تھے۔ اپنی ٹیم کو مکمل کرنے کے لیے یوراج نے قابل بھروسہ تیز گیند باز گلین میک گرا اور آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کا انتخاب کیا۔

یوراج سنگھ کی آل ٹائم پلیئنگ الیون

سچن ٹنڈولکر، روہت شرما، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز، ایڈم گلکرسٹ، اینڈریو فلنٹاف، وسیم اکرم، شین وارن، متھیا مرلی دھرن، گلین میک گرا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں