ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کو والدہ نے گھر سے بے دخل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اور ان کے بھائی زورآور سنگھ کو والدہ شبنم سنگھ نے گھر سے بے دخل کر ڈالا۔

یوراج سنگھ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ ان کی ایک حالیہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو کے مطابق شبنم سنگھ دونوں بیٹوں کو بازار سے سبزی خریدنے بھیجتی ہیں لیکن وہ دھنیے کی جگہ پودینہ لے آتے ہیں۔ اس پر وہ یوراج اور زورآور کو گریبان سے پکڑ کر گھر سے نکال دیتی ہیں۔

- Advertisement -

سابق کرکٹر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’بتائیں میں نے کیا غلط کیا؟‘

یوراج سنگھ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے جبکہ کمنٹ باکس میں مزیدار تبصرے بھی پڑھنے کو مل رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zorawar Singh (@zove03)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں