اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

یوراج سنگھ کا انوشکا اور ویرات کے حوالے سے مذاق

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما پر بننے والی ایک میم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست اور نیوزی لینڈ سے ہار کے بعد بھارتی کرکٹ ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی، جس کے باعث شائقین کرکٹ اور بھارتی میڈیا نے کپتان کوہلی سمیت پوری ٹیم بالخصوص مسلمان بولر محمد شامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس دوران ویرات کوہلی پر کئی مزاحیہ میمز بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، ایسی ہی ایک میم سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے بھی شیئر کی ہے۔

- Advertisement -

میم میں ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو کچھ سوچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، میم میں دکھایا گیا ہے کہ انوشکا شرما ویرات کوہلی کے خاموش بیٹھنے پر سوچتی ہیں کہ یہ ضرور دوسری لڑکیوں کے بارے میں سوچ رہے ہوں گے جبکہ ویرات اپنی ٹیم سے متعلق سوچ رہے ہیں کہ یوراج سنگھ آج ٹیم کا حصّہ ہوتے تو مڈل آرڈر بہت مضبوط ہوتا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت 2011 کا کرکٹ ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب ہوا تھا، جبکہ اپنی شاندار بیٹنگ اور بولنگ کی بدولت مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی یووراج سنگھ نے اپنے نام کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں