بھارتی کرکٹر یزویندر چہل کا کہنا ہے کہ ٹرولنگ سے فرق نہیں پڑتا لیکن ساتھ کسی کا نام نہ جوڑیں۔
بھارتی اسپنر یزویندر چہل نے سوشل میڈیا ٹرولنگ، ڈیٹنگ افواہوں، ذاتی حملوں کے بارے میں گفتگو کی اور کہا کہ جب تک مجھ پر ہلکے پھلکے انداز میں ٹرولنگ کی جاتی ہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن جب آپ اس میں کسی اور کا نام گھسیٹنا شروع کردیتے ہیں تو یہ غلط ہے کیونکہ وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی کے ساتھ ڈنر کرکے باہر آیا ہوں مجھے نہیں معلوم کے پی آر کس نے بلایا پھر چھ ماہ کے بعد میں ممبئی گیا تو باہر کھانا کھانے کے لیے دوست کے ساتھ نکلا، ضروری نہیں ہے کہ لڑکا اور لڑکی جارہے ہیں تو وہ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ ہیں۔
یہ پڑھیں: یزویندر چہل اور آرجے مہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا
کرکٹر نے کہا کہ میرے ساتھ ساتھ بہن، والدین یہ سب پڑھتے ہیں، آپ کس کس کو چپ کروائیں گے، میں نظر انداز کردیتا ہوں کہ جو بھی لکھنا ہے لکھیں مفت میں پی آر مل رہی ہے، نیوز میں چل رہا ہے تو چلنے دو۔
یزویندر چہل نے کہا کہ میرے گھر والوں اور دوستوں کو معلوم ہے کہ میں کیسا ہوں، جو تھرڈ پرسن میری زندگی میں ہے ہی نہیں تو میں اس کے بارے میں کیوں سوچوں۔
واضح رہے کہ یزویندر چہل کی اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کے بعد آرجے مہوش کے ساتھ تعلقات کی خبریں گردش کررہی تھیں لیکن گزشتہ ماہ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


