بھارتی کرکٹر یزویندر چہل اور ان کی گرل فرینڈ آرجے مہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا۔
بھارتی کرکٹر یزویندر چہل اور سابقہ اہلیہ دھناشری ورما نے 2025 کے اوائل میں شادی ختم کی تھی، 2020 میں شادی کرنے والے اس جوڑے کی طلاق نے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔
دھناشری سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر یزویندر چہل اور کانٹینٹ کری ایٹر آرجے مہوش کی ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرنے لگ گئیں۔
تاہم چہل نے بعد میں واضح کیا کہ وہ کسی کے ساتھ ڈیٹنگ نہیں کررہے۔
اب بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یزویندر چہل اور آرجے مہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا ہے، اس کی اطلاع پاپا رازی نے دی جن کا کہنا ہے کہ دونوں پہلے ایک دوسرے کو فالو کرتے تھے مگر اب دونوں نے ایک دوسرے کو ان فالو کیا ہے۔
بھارتی کرکٹر اور آرجے مہوش نے اس حوالے سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ یوزویندر چہل اور دھناشری نے دسمبر 2020ءمیں گروگرام میں ایک سادہ تقریب میں شادی کی تھی۔
دونوں جون 2022 میں الگ ہوئے اور 5 فروری 2025 کو انہوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کے لیے فیملی کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر کی اور مارچ 2025 میں طلاق ہوئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


