The news is by your side.

Advertisement

بھارتی کرکٹر نے معروف یو ٹیوبر سے شادی کرلی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یوزویندرا چاہل نے معروف یوٹیوبر اور کوریو گرافر دھنا شری ورما سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یوزویندرا چاہل اور کوریو گرافر دھنا شری ورما رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، دونوں کی منگنی رواں سال اگست میں ہوئی تھی۔

شادی کی تقریب میں گھر کے قریبی افراد نے شرکت کی، تقریب بھارتی شہر گروگرام میں روایتی انداز میں منعقد کی گئی۔

دھنا شری ورما نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کررکھا ہے جبکہ چاہل سنہری رنگ کی شیروانی میں ملبوس ہیں، لیگ اسپنر کو ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یوزویندرا چاہل 51 ون ڈے اور 45 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں وہ کینگروز کے خلاف حالیہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی اسکواڈ کا حصہ تھے۔

دھنا شری ورما پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں تاہم یوٹیوب پر ان کی کوریو گرافی کی ویڈیوز کو سراہا جاتا ہے اور ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں