The news is by your side.

Advertisement

ظفر حجازی معطل، ظفرعبداللہ قائم مقام چیئرمین مقرر

اسلام آباد : چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو معطل کر کے جونیئر کمشنر ظفرعبداللہ کو قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کو ان کے عہدے سے معطل کردیا گیا ہے اور قائم مقام چیئرمین کے طور پر ظفر حجازی کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔

اس حوالے سے سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ظفرحجازی چوہدری شوگر ملز سے متعلق دستاویزات میں ردو بدل کرنے کے کیس کا فیصلہ آنے تک معطل رہیں گے اور ظفرعبداللہ تب تک بہ طور قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔


 *ظفرحجازی اسپتال سے ڈسچارج، ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے 


نوٹیفکیشن کے مطابق قائم مقام چیئرمین ایس سی پی ظفر عبداللہ کی تقرری3 ماہ کے لیے کی گئی ہے اب دیکھنا ہے 90 دن کی مدت پوری ہونے کے بعد قائم مقام چیئرمین کی مدت میں اضافہ کیا جاتا ہے یا کسی نئے امیداوار کو سامنے لایا جاتا ہے۔

خیال رہے ایس ای سی پی ایکٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سینیئر کمشنر طاہر محمود کے بجائے جونیئر کمشنر ظفرعبداللہ کو قائم مقام چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جس کی مبینہ وجہ طاہر محمود سے وفاقی وزیرتجارت اسحاق ڈار کی ناراضگی بتائی جاتی ہے۔

یاد رہے چوہدری شوگر ملز سے متعلق دستاویزات میں ردوبدل کرنے کے الزام میں چیئرمین ایس ای سی پی کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں