کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنماء ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کا رونا دھونا صرف اپنے لیے ہے، میاں صاحب اس بار عدالتی فیصلے کے خلاف باہر نکلے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ نوازشریف نے ضد اور انا کی وجہ سے خاندان کا بھی حشر نشر برا کردیا، آج گھر والے نوازشریف سے پوچھنے پر حق بجانب ہیں کہ تین بار وزیراعظم بن کر ہمیں کیا دیا؟۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف موجودہ صورتحال پیدا کر کے اپنے بھائی کو بھی مشکل میں ڈال رہے ہیں، اگر میاں صاحب نے رونا دھونا بند نہ کیا تو گھر والے بھی بولیں گے مال روڈ پر جاکر بیٹھیں گھر کے معاملات ہم سنبھال لیں گے۔
پڑھیں: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی شاہدرہ پہنچ گئی
یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے بعد نوازشریف اسلام آباد سے لاہور واپس اپنے گھر جارہے ہیں، تین روز قبل مری ہاؤس سے سابق وزیراعظم کا قافلہ لاہور روانگی کے لیے نکلا اور راستے میں انہوں نے کارکنان سے بھی خطاب کیا جس میں عدلیہ کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔