ایف آئی نے ظفر حجازی کے لیپ ٹاپ سے ٹیمپرڈ ڈیٹا ریکورکرلیا zafar-hijazi
The news is by your side.

Advertisement

ایف آئی نے ظفر حجازی کے لیپ ٹاپ سے ٹیمپرڈ ڈیٹا ریکورکرلیا

اسلام آباد : ایف آئی اے نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے لیپ ٹاپ سے ٹیمپر کردہ ریکارڈ ریکور کرکے ابتدائی بیان لے لیا ہے جب کہ تین افسران پہلے ہی بیان قلم بند کروا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں آج چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے اورایف آئی اے ٹیم کے روبرو ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کروایا جب کہ ایس ای سی پی کی دیگر تین افسران ایگزیکٹوڈائریکٹرعلی عظیم،ای ڈی عابد حسین اورڈائریکٹرماہین فاطمہ کا بیان پہلے ہی قلم بند کیا جا چکا ہے۔


 ظفرحجازی کی دفتر آمد، ای میل تک رسائی کی کوشش، ریکارڈ ضائع کرنےکاخدشہ *


دوسری جانب ایف آئی اے کو طفر حجازی کے لیپ ٹاپ کی فرانزک رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس کے تحت لیپ ٹاپ سے اصل اورٹیمپرڈ ریکارڈ ریکورکرلیا ہے جس میں چوہدری شوگرملز کے خلاف انکوائری ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کے شواہد ملے ہیں جس کی بنیاد پرچیئرمین ظفر حجازی کل دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔

 


چوہدری شوگرملز کیس، ایس ای سی پی کے 3افسران کا ریکارڈ ٹیمپرنگ کا  اعتراف*


ذرائع کے مطابق ظفرحجازی نے اپنے ماتحت افسران پر دباؤ ڈالنے کے الزام کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹر ماہین فاطمہ اور ایس ای سی پی کے دیگرافسران نے چوہدری شوگر ملز میں از خود ٹیمپرنگ کی ہے میں نے اس سے متعلق کوئی حکم نہیں دیا۔

یاد رہے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر شریف خاندان کی چوہدری شوگعر ملز کے ریکارڈ میں مبینہ ٹیمپرنگ کا مقدمہ قائم ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں اوروہ اس وقت ضمانت پر ہیں * لیکن اس کے باوجود تاحال انہیں اس اہم عہدے سے معطل نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں