اسلام آباد : وائس ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کو نئے پاک بحریہ کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو بطور نئے نیول چیف مقرر کردیا گیا جبکہ وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی بھی دے دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے ظفرمحمود عباسی کی تعیناتی کی سمری بھجوائی تھی، صدرممنون حسین نے وزیراعظم کی سفارش پر منظوری دیدی ہے۔
خیال رہے کہ پاک بحریہ کے نئے سربراہ کیلئے وائس ایڈمرل ظفرمحمودعباسی، وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی، وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود اور وائس ایڈمرل وسیم اکرم کے نام وزیراعظم کو ارسال کئے گئے تھے۔
مزید پڑھیں : پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کیلئے 4 نام وزیراعظم کو ارسال
وائس ایڈمرل ظفرمحمودعباسی سنیارٹی فہرست میں پہلے نمبر پر تھے، وہ وقت چیف آف سٹاف کے عہدے پر موجود ہیں جبکہ وہ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی، کمانڈر سرفیس شپس اور ڈی جی پاکستان میری ٹائم سِکیورٹی ایجنسی بھی تعینات رہے۔
جس کے بعد وزیراعظم کی سفارش پر صدرممنون حسین نیول چیف کی منظوری دیں گے۔
یاد رہے کہ نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ 8اکتوبر کو ریٹائرہو رہے ہیں، انھوں نے اکتوبر 2014 میں پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا چارج سنبھالا تھا، پاک بحریہ کی کمان تبدیلی بھی اسی روز ہوگی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔