بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کرونا سے اب تک 34 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا سے اب تک 34 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ حکومت کرونا ایس او پیز کے تحت اقدامات کر رہی ہے،ایس او پیز پرعملدرآمد کے لیے نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر لوگ خود اور اہل خانہ کو بغیر ماسک نہ جانے دیں،تحقیق کے مطابق ماسک کےدرست استعمال سے کرونا سے بچا جاسکتا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انتقال کرنے والے 74 فیصدلوگوں کی عمر 50 سال سے زائد ہے،50 اور 60سال سے زائدعمر کے معمر افراد کے لیے علیحدہ گائیڈ لائنز بنائی ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ درست احتیاطی تدابیر اپنائیں تو ہم بزرگوں کا خیال اچھے سے رکھ سکتے ہیں،پہلے سے بیمار لوگوں کا کرونا سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا سے اب تک 34 فیصد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں،5 ہزار سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،کرونا وائرس میں مبتلا 262 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک2 ہزار 2 لوگ کرونا کے باعث انتقال کرگئے،ملک میں کرونا سے 24گھنٹے میں 67 اموات ہوئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں