منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ظہیر عباس کو اہم عہدہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک نے گورننگ بورڈ کیلئے سابق کرکٹر ظہیرعباس کو نامزد کر دیا.

ترجمان پی سی بی کے مطابق ظہیر عباس کی گورننگ بورڈ میں اسٹیٹ بینک کے موجودہ ممبر کی جگہ نامزدگی ہوئی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ظہیر عباس کے بعد پی سی بی کے گورننگ بورڈ کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -

ظہیر عباس کو "ایشین بریڈمین” کہا جاتا ہے اور ان کا شمار پاکستان کے عظیم بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران نمایاں کارنامے سرانجام دیے ہیں۔ وہ 100 فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی تھے اور اپنے شاندار اسٹروک اور مستقل مزاجی کے لیے مشہور ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں